مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ٹیکس کلچراپناناہوگا، ہم 2ارب ڈالرکےموبائل درآمدکررہےہیں اس پرٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے کام چلے گا؟انہوں نے کہا کہ 60 ڈالرسےکم قیمت کےفون پرٹیکس نہ ہونےکےبرابرہے،مہنگے فون پر 38فیصدٹیکس ہےاس سےزیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے لائے گئے فون پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
News ID 1886374
آپ کا تبصرہ